Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی

ثبوت کے طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی
شائع 24 اکتوبر 2024 02:18pm

کراچی کے علاقے کلفٹن میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت جا پہنچیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

آئینی ترمیم میں ووٹ کیلئے حکومتی رابطوں کا الزام، 2 پی ٹی آئی سینیٹرز کو شوکاز جاری

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک اس حوالے سے قوانین کیوں نہیں بنائے، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟

درخواست گزارخاتون نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا یہ مرغیاں دکانوں میں فروخت کررہے ہیں یا گھروں میں پالی ہوئی ہیں، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے؟

خاتون نے کہا کہ بغیر لائسنس پڑوسی نے گھر پر مرغیاں پال رکھی ہیں، مرغیوں کے شور سے تنگ ہوتے ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا ہے یہ غیر قانونی ہے۔

سی بی سی کے وکیل نے کہا کہ کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں۔

درخواست گزار خاتون نے کہا کہ میں نے ثبوت کی طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

پاکستان