پیرس میں عرب ثقافت کی شاندار نمائش، ایک نئی شروعات کی توقع
عرب ممالک کے گروپ نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے ساتھ ملک کر ”عرب ویک“ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 4 اور 5 نومبر 2024 کو ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عرب ممالک یونیسکو کے ساتھ مل کر اتنا بڑا ایونٹ منظم کر رہے ہیں۔ یہ ایونٹ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوگا۔
اس موقع پر تمام عرب ممالک مل کر عرب ثقافت اور ورثے کی بھرپور نمائش کریں گے۔ یہ ایونٹ ثقافتی مکالمے کو فروغ دینے اور ترقیاتی مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس ایونٹ کے ذریعے عرب ادب، فنون، اور ثقافتی ورثے کو منایا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں کے درمیان مکالمہ بھی ہوگا۔
یہ آغاز سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے تعلیم، ثقافت، اور علوم کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر عرب ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کو تمام عرب وزرائے ثقافت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
عرب ویک میں مختلف ثقافتی اور فنون کی نمائش بھی ہوگی جیسے عربی خط کی نمائش، ورثے کی تصویروں کا میلہ، عرب موسیقی، عربی پکوانوں کی تقریب، اور ہاتھ کے بنے ہوئے ہنر اور لباس۔
یہ ایونٹ عرب ثقافت کے مختلف پہلؤوں کو دنیا کے سامنے لائے گا اور یونیسکو اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر ثقافت کی شناخت کو مضبوط بنائے گا۔
اس طرح ”عرب ویک“ عرب ثقافت کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور اس کے ورثے کو عالمی سطح پر منوانے کا ایک سنہری موقع ہوگا۔
Comments are closed on this story.