Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ میں آپریشن، 2 خود کش بمباروں سمیت 9 خوارجی ہلاک

ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا، آئی ایس پی آر
شائع 24 اکتوبر 2024 10:25am

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 2 خود کش بمباروں سمیت 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جہاں فورسز کو گزشتہ روز خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، آپریشن 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور خوراجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 9 خوارجی دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج میں 2 خودکش بمبار اور ایک مطلوب خوارجی رہنما سعید المعروف قریشی استاد شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

بی ایل اے کو بڑا دھچکا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 12 خوارج دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

ISPR

security forces

خیبر پختونخوا

security forces operation

bajur

Terrorists killed