Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، تعداد 6 ہوگئی

کوہاٹ کے 30 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
اپ ڈیٹ 24 اکتوبر 2024 10:40am

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا، کوہاٹ کے 30 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہونے کے صوبے میں متاثرہ بچوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا، انسداد پولیو پروگرام خیبرپختونخوا کے مطابق پولیو کا نیا کیس کوہاٹ سے رپورٹ ہوا اور متاثرہ بچے کی عمر ڈھائی سال ہے، یہ کوہاٹ سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔

خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

دوسری جانب دنیا میں آج انسداد پولیو کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ پاکستان اور ہمسایہ ملک افغانستان میں وائرس کی موجودگی و شکار جارہی ہیں۔

Polio Cases

KOHAT

خیبر پختونخوا

Polio

Polio Virus

polio case