Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چونیاں میں زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد ہلاک

2 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا
شائع 24 اکتوبر 2024 08:54am

پنجاب کے شہر چونیاں میں زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

چونیاں کے نواحی علاقے کنگن پور میں جیوے شاہ پل پر زہریلی بھنگ پینے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاہور ریفر کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 60 سالہ عاشق اور 40 سالہ اسماعیل جبکہ تشویشناک ہونے والوں میں 35 سالہ ریاض اور اس کا والد 50 سالہ برکت عرف بھولا شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے دونوں لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی افتخار اعوان ایس ایچ او تھانہ کنگن پور اسلم بھٹی پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

punjab

Dead

chunian

Poisonous cannabis