Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ممبئی ہائی کورٹ نے مسلم مردوں کی چار شادیاں رجسٹر کرنے کا حکم دے دیا

مہاراشٹر کا قانون لاگو نہیں ہوتا، شریعت نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے، ہائی کورٹ کی رولنگ
شائع 23 اکتوبر 2024 05:11pm

بھارت کے ایک مسلم جوڑے کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ نے کسی بھی مسلم مرد کی چار شادیوں کی رجسٹریشن اور میرج سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزار جوڑے فروری 2023 میں شادی کی تھی۔ خاتون کا تعلق الجزائر سے ہے اور ان کا پاسپورٹ مئی میں ختم ہوچکا ہے۔

ممبئی ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران کہا کہ جس شخص کی تیسری شادی کی رجسٹریشن سے انکار کیا جارہا ہے اس کی دوسری شادی کی رجسٹریشن تھانے میونسپل کارپوریشن نے کرلی تھی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی مسلم مرد کو اپنی شریعت کے تحت چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے اور اس سلسلے میں وہ مسلم پرسنل لا کا حوالہ بھی دے سکتا ہے۔

ممبئی ہائی کورٹ نے مقامی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ جب تک شادی رجسٹر نہیں کرلی جاتی تب تک الجزائر کی خاتون کو پریشان نہ کیا جائے اور پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کی بنیاد پر اُن کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے یہ کہتے ہوئے درخواست گزار جوڑے کی تیسری شادی کی رجسٹریشن سے انکار کردیا تھا کہ مہاراشٹر میرج ایکٹ کے تحت اس کی گنجائش نہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اس قانون کا مسلمانوں پر اطلاق نہیں ہوتا کیونکہ وہ اپنی شریعت کی طرف سے ملی ہوئی اجازت کے تحت چار شادیاں کرسکتے ہیں۔

registration

marriage certificate

MUMBAI HIGH COURT

FOUR MARRIAGES