Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سفاک شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ 5 سالہ بچے کو نہرمیں پھینک دیا

بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری
شائع 23 اکتوبر 2024 03:09pm

گوجرانوالہ میں خاتون کے ساتھ شادی کے خواہش مند ظالم شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ بچے کو راستے سے ہٹانے کیلئے نہر میں پھینک دیا۔ بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

فیروز والا کے رہائشی علی حسن کی گاؤں کی رہائشی خاتون کے ساتھ دوستی تھی اور ملزم خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا خواہشمند تھا۔ خاتون نے اپنے پانچ سالہ بیٹے کی خاطر شادی سے انکار کر دیا۔ جس پر ملزم نے پانچ سالہ بچے ضامن کو لیجا کر نہراپرچناب میں پھینک دیا۔

کراچی میں پکوان سینٹرز سے بھتہ وصولی کا ملزم گرفتار، حیرت انگیز انکشافاف

بچے کے لا پتہ ہونے کی اطلاع پر پولیس نے ملزم علی حسن کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو ملزم نے بچے کو راستے سے ہٹانے کیلئے نہر میں پھینکنے کا انکشاف کیا۔

فیروز والا پو لیس کی اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیاہے۔

پاکستان