Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر کی مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں...
شائع 23 اکتوبر 2024 02:18pm

انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی گھنٹوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی، روپے کی قدر میں 0.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بج کر 20 منٹ پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 0.19 روپے کے اضافے سے 277.55 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق منگل کو روپیہ 277.74 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر بدھ کے روز امریکی ڈالر ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے شرح سود میں بتدریج کمی اور صدارتی انتخابات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

امریکی ڈالر میں تین ہفتوں سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے جارحانہ شرح سود میں اضافے کی توقع مثبت معاشی اعداد و شمار کے بعد ختم ہوگئی ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول سے پتہ چلتا ہے کہ اب مارکیٹوں میں نومبر میں اوسط سہ ماہی بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کا امکان 91 فیصد ہے۔

پاکستان

dollars