ایئرپورٹ انتظامیہ کی فرض شناسی، زیوارت سے بھرا بیگ واپس
ہمارے ملک میں فرض شناس اور دیانت دار لوگوں کی کمی نہیں۔ ایساہی ایک مظاہرہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی انتظامیہ کی جانب سے دیکھا گیا، جنہوں نےفرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کو قیمتی سامان لوٹا دیا۔
پی اے اے کے مطابق بیرون ملک آمد کے لاؤنج میں کسٹمر اسکینر مشین پر ایک ٹرالی بیگ لاوارث پایا گیا۔ قائم مقام ٹرمینل مینجر نے کسٹمزاور اے ایس ایف کے اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو تحویل میں لے کر تلاشی لی۔ بیگ میں سونے کے زیورات کے 2 سیٹ اور سونے کی 2 بالیاں پائی گئیں۔
ائیر لائنز کے انتظامی مسائل ختم نہ ہوسکے، 4 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر
ان اشیا کی مالک خاتون مسافر 22 اکتوبر کو دبئی سے کوئٹہ پہنچیں تھیں۔ خاتون کو ایئر پورٹ میں رہ جانے والے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء واپس لوٹا دی گئیں۔
Comments are closed on this story.