Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

چلبل پانڈے کی دوبارہ انٹری پہلے سے زیادہ دلچسپ ہوگی؟

چلبل پانڈے کو سلمان خان کے مشہورآن اسکرین کرداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے
شائع 23 اکتوبر 2024 01:29pm

بالی ووڈ اداکار سلمان خان رواں سال روہیت شیٹھی کی ریلیز ہونے والی فلم ’سنگھم اگین‘ میں چلبل پانڈے کے کردار میں نظر آئیں گے۔ جس کی تصدیق فلم کی ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔

مختلف بھارتی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں ان کے کیمیو کو کئی وجوہات کی بنا پر ہٹا دیا گیا ہے اور یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر وہ فلم سنگھم کا حصہ نہیں ہیں۔

باباصدیق کی موت پرغمگین سلمان خان کو ٹوٹے رشتے یاد آگئے

تاہم اب بھارتی میڈیا نے فلم سنگھم اگین کی ٹیم کے توسط سے یہ تصدیق کردی ہے کہ چلبل پانڈے فلم کا حصہ ہے اور سلمان خان نے اپنے حصے کی شوٹنگ بھی شروع کر دی ہے۔

دبنگ کے چلبل پانڈے کو سلمان خان کے مشہور آن اسکرین کرداروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ رپورٹ میں اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روہیت نے حال ہی میں سلمان خان سے ملاقات میں اس بارے میں بات کی تھی۔ سلمان نے یہ سن کر کہا، یہ تم اوراجے ہو۔ آپ بھائی ہیں۔ میرے لئے کیمیو کرنے کی یہ ایک وجہ کافی ہے۔

ملٹی اسٹار کاسٹ کی فلم سنگھم اگین میں اجے دیوگن کی بطور باجیراؤ سنگھم کے طور پر واپسی ہوئی ہے جبکہ سوریاونشی کے اکشے کمار اور رنویر سنگھ کے علاوہ کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون اور جیکی شیروف بھی نیا اضافہ ہیں جبکہ ایک اور انٹری ارجن کپور نے دی ہے جو فلم میں ولن کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

وریں اثنا، سلمان خان اب تک اپنے وعدوں پر پوری طرح قائم رہے ہیں۔ اداکار نے اپنی آنے والی فلم سکندر کی شوٹنگ بھی دوبارہ شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پروڈکشن کے قریبی ذرائع کے مطابق سلمان خان منصوبہ بندی کے مطابق اپنے کام کے وعدوں کو پورا کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اپنے کام کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ وہ بگ باس 18 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب سکندر کی شوٹنگ بھی کررہے ہیں۔ ان کی پوری ٹیم سیکورٹی انتظامات کے بارے میں محتاط ہے اور سلمان خود اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کی وجہ سے کسی کو بھی تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات