Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ: 26 ویں ترمیم کے بعد پہلا کیس آئینی بینچ کو بھیج دیا گیا

سپریم کورٹ نے سات برطرف ملازمین کی اپیلیں آئینی عدالت کوبھجوا دیں
شائع 23 اکتوبر 2024 12:25pm

آئینی بنچ تشکیل سے قبل ہی درخواستیں بھیج دی گئیں۔ سپریم کورٹ نے سات برطرف ملازمین کی اپیلیں آئینی عدالت کوبھجوا دیں

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہاگیا آئینی کیسزآئینی بنچزسنیں گے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے برطرف ملازمین کی بحالی درخواستیں پرسماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے موقف اپنایاکہ پرسکون زندگی ہرشہری کا آئینی حق ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے،26 ویں آئینی ترمیم میں کہاگیا آئینی کیسزآئینی بنچزسنیں گے اعلیٰ بنچز بنیں گے وہی تعین کریںگے۔

جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے یہ کیس اہم آئینی بنچ ہی سنے گا، بنچ نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں آئینی سوال کے کیسز آئینی بنچز سنیں گے، درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج رہے ہیں۔

وزارت پٹرولیم نیچرل ریسورس کے سات ملازمین نے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پاکستان

26th Constitutional Amendment