Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
19 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے

امریکا کے صدارتی انتخابات کیلئے مزید نو ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ
شائع 22 اکتوبر 2024 07:11pm

ایک طرف امریکا کے صدارتی انتخابات کیلئے قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ جاری تو دوسری جانب امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

برطانوی جریدے ”دی اکانامسٹ“ کے مطابق، دو ماہ میں پہلی بار ری پبلکن صدارتی امیدوار کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کرسکتی ہے، اسرائیلی اخبار

پولز کے مطابق، اگست تک ڈیموکریٹس امیدوار کمالا ہیرس کو غیر جانبدار اور تھرڈ پارٹی ووٹرز کی وجہ سے برتی حاصل تھی، اب ری پبلکن کی طرف مائل ووٹرز ٹرمپ کے پیچھے کھڑے ہورہے ہیں، جس نے ٹرمپ کی جیت کے امکانات کو آٹھ فیصد تک بڑھادیا ہے۔

علاوہ ازیں، امریکا کے صدارتی انتخابات کیلئے مزید نو ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ ہوئی۔

ان نو ریاستوں میں ٹیکساس، فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیٹیکٹ، ایڈاہو اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں۔

امریکی صدر بننے کی چاہ نے ٹرمپ کو فرنچ فرائیز بیچنے پر مجبور کردیا

امریکا میں عام انتخابات پانچ نومبر کو ہوں گے، صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹ حریف کملا ہیرس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

Donald Trump

Kamala Harris

US Presidential Elections 2024