Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کئی بڑی کمپنیوں کے مالک برطانوی ارب پتی نے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بلند کر دی

رچرڈ برانسن نے ایکس اکاؤنٹ پر عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی
شائع 22 اکتوبر 2024 05:01pm
بشکریہ گوگل
بشکریہ گوگل

کئی بڑی کمپنیوں کے مالک برطانوی ارب پتی نے عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بلند کر دی ہے۔

رچرڈ برانسن نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک زور دار پیغام دیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’یہ کرکٹ کے بارے میں نہیں ہے، پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے۔ ان کی بلاجواز گرفتاری سے پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔‘

رچرڈ برانسن نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ مشہور میگزین ”ٹائم“ کا ایک مضمون بھی شیئر کیا جس میں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت، وہاں کی ناقص سہولیات اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے خدشات پر بات کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ رچرڈ برانسن کے ایکس پر 12 میلن سے زائد فوولورز ہیں اور ان کی عمران خان سے متعلق پوسٹ کو 1 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔

imran khan

canada

X Twitter

IMRAN KHAN Adiyala Jail

9 May Cases

Imran Khan militray trial