Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئینی ترمیم کی منظوری، بی این پی مینگل کے منحرف سینیٹر نے استعفیٰ دے دیا

بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ سینیٹر قاسم رونجھو نے سیکرٹری سینیٹ...
شائع 22 اکتوبر 2024 01:59pm

بی این پی مینگل کے منحرف سینٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

سینیٹر قاسم رونجھو نے سیکرٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرادیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈرتھے۔

بی این پی مینگل کے سینیٹرنسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے آئینی ترمیم کے حق فلورکراس کیا تھا، جس کے بعد سرداراخترمینگل کی جانب سے دونوں سینیٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ سینیٹ رکنیت سے فوری استعفٰی دیں ورنہ پارٹی سے بر طرف کر دیا جائے گا۔

پاکستان

26th Constitutional Amendment