حماس کا اسرائیلی فوجیوں کو منہ توڑ جواب، فوجی ٹینک سمیت 4 گاڑیاں تباہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ایک حملے کے دوران اسرائیلی فوج کی 4 گاڑیوں اور ایک ٹینک کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے بیروت کے ہریری اسپتال کے قریب فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔ یہ فضائی حملہ ایک بار پھر خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب، غزہ میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں مزید 41 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ جبالیہ میں بھی 33 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس نے جبالیہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک 42 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ 99 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
Comments are closed on this story.