Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی بہتری

پیرکوڈالر کے مقابلے روپیہ 277.69 روپے پر بند ہوا تھا
شائع 22 اکتوبر 2024 12:07pm

انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالرکے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی جس میں 0.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10:30 بجے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 6 پیسے کے اضافے سے 277.63 روپے پرجا پہنچا۔

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق پیرکوڈالر کے مقابلے روپیہ 277.69 روپے پر بند ہوا تھا۔

بین الاقوامی سطح پر منگل کو ڈالر ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ توقعات تھیں کہ فیڈرل ریزرو شرح سود میں کمی کے حوالے سے محتاط رویہ اختیار کرے گا۔ جب کہ آئندہ امریکی انتخابات میں سخت مقابلے نے سرمایہ کاروں کو بے یقینی میں مبتلا کرکے رکھا ہوا ہے ۔

پیر کو فیڈرل ریزرو کے چار پالیسی سازوں نے مزید شرح سود میں کمی کی حمایت کی، لیکن اس بات پر اختلاف نظرآیا کہ یہ کٹوتیاں کتنی تیزیا کتنی بڑی ہونی چاہئیں۔

ان مختلف آراء سے اس بات کا عندیہ ملا کہ 6 سے7 نومبر کو فیڈرل ریزرو کے آئندہ پالیسی اجلاس میں کیا توقع کی جا سکتی ہے؟

پاکستان