Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

صدر آصف زرداری کا اہم ترین دورہ چین نومبر کے پہلے ہفتے میں متوقع

صدرزرداری شنگھائی میں سالانہ درآمدی وبرآمدی نمائش میں بھی شرکت کریں گے
شائع 22 اکتوبر 2024 11:52am

صدر مملکت آصف علی زرداری نومبرکے پہلے ہفتے سرکاری دورے پرچین جائینگے جہاں وہ چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔

صدرزرداری شنگھائی میں سالانہ درآمدی وبرآمدی نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک چین تعلقات،علاقائی وعالمی سلامتی پرمشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق صدرزرداری نومبرکے پہلے ہفتے سرکاری دورے پرچین جائینگے، صدرزرداری 4 سے8 نومبر تک چین میں ہونگے، صدرزرداری شنگھائی میں سالانہ درآمدی وبرآمدی نمائش میں شرکت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق صدرزرداری 5 نومبر کوشنگھائی عالمی نمائش جائینگے، صدرشی جن پنگ کےساتھ سی پیک II پر بات چیت ہوگی۔

پاکستان