Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

ضلع کرم میں فتنہ خوارج نے تین مزدوروں کو ذبح کردیا

واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے
شائع 22 اکتوبر 2024 11:58am

ضلع کرم کے تحصیل وسطی کرم کے علاقے خوئداد خیل میں فتنہ خوارج نے تین مزدوروں کو ذبح کردیا۔

پولیس کے مطابق سینٹرل کرم کے علاقے خوئداد خیل میں فتنہ الخوارج نے تین مزدوروں کو ذبخ کر دیا جبکہ چارمزدورموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ مزدور درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے طالبان کمانڈرملا نبی کے کوئلے کی کان میں کام کر رہے تھے جس پر فتنہ خوارج نے حملہ کردیا۔ حملہ کے نتیجے میں 3 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سینٹرل کرم میں دہشتگردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اوراس واقعے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پاکستان