Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

آئی ایم ایف ڈائریکٹر کا پاکستانی وفد سے اصلاحات کے تسلسل پر زور

کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی بحال کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔
شائع 22 اکتوبر 2024 09:45am

پاکستانی وفد نےورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں الواریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی بحال کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد شامل تھے جبکہ الواریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے کی۔

اجلاس میں اندرونی بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی بحال کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

علاوہ ازیں پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔ سات ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ کی منظوری پر اظہار تشکرکیا۔

اس موقع پر آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے اصلاحات کے تسلسل پر زور دیا۔ وفد نے حکومت کی مالیاتی استحکام، محصولات میں اضافہ، توانائی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات، اور پاکستان کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ جہاد ازعور نے فنڈ پروگرام کے کامیاب آغاز پر پاکستان کو مبارکباد دی۔

پاکستان