Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

گڈاپ میں مسلح ملزمان چار فوٹو گرافروں کے قیمتی کیمرے لوٹ کر فرار

ملزمان نے اسلحے کے زور چاروں کے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے، پولیس
شائع 22 اکتوبر 2024 08:44am

کراچی کے علاقے گڈاپ میں مسلح ملزمان نے چار وائلڈ لائف فوٹو گرافروں کو ان کے قیتمی سامان بشمول کیمرے، موبائل اور نقدی سے محروم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوٹو گرافر زوہیب نے بتایا کہ وہ اور اس کے ساتھی حب ڈیم سے فوٹو گرافی کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ عثمان گوٹھ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے انہیں روکا اسلحے کے زور پر ان سے اور ان کے ساتھیوں سے کیمرے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گڈاپ میں حب ڈیم کے قریب مہمان پرندوں کی ویڈیو گرافی کرکے واپس آتے ہوئے فوٹوگرافروں سے ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

firing

پاکستان

karachi

Karachi Crime