Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پرالگ رہنے کا اعلان

26ویں آئینی ترمیم پرووٹ دینےوالےاراکین کےخلاف کارروائی ہوگی، اعلامیہ
شائع 22 اکتوبر 2024 08:26am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی سے سے الگ رہنے کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے گزشتہ روز اگلے چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے پی ٹی آئی کے قانون سازوں سمیت 12 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تعیناتی کا یہ نیا طریقہ ہے۔

اس حوالے سے سیاسی کمیٹی کے اہم ترین اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ 26 آئینی ترمیم پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں رائے شماری کے دوران پارٹی پالیسی کی خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی عمل میں لانے کی منظوری دیدی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اراکینِ پارلیمان کی بنیادی جماعتی رکنیت کی منسوخی سمیت ان کے خلاف حتمی تادیبی کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پارٹی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے، ان اراکین کے شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائےگا۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)