Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی لبنان میں مزید 14 شہید، 123 صہیونی فوجی زخمی، 7 ایرانی جاسوس گرفتار

تل ابیب میں حکام نے وسطی اسرائیل پر حملے کی تصدیق کردی، حزب اللہ کے 4 ڈرون جھپٹ لیے گئے
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2024 11:23pm

حزب اللہ نے پیر کو دعوٰی کیا کہ اس نے مرکبہ، فرکیلہ اور ایت الشعب گاؤں میں اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حکام نے 123 فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں ایک میونسپل بلڈنگ کے نزدیک تعینات اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ بھی کی اور راکٹ بھی داغا۔

اس سے قبل لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سے جھڑپوں کے دوران ایت الشعب میں کئی مکانات کو تباہ کردیا۔ مرکبہ اور فرکیلہ قصبے ہیں جو ایت الشعب سے 20 کلومیٹر دور واقع ہیں۔

اسرائیلی حکام نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان سے راکٹس کے ذریعے وسطی اسرائیلی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ اور یمن کی حوثی ملیشیا کے چھوڑے ہوئے ڈرون بحیرہ روم میں مار گرانے کا بھی دعوٰی کیا ہے۔

جنوبی لبنان میں بالبیک، سیدون اور مروانیہ گاؤں کو بھی اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 ہیلتھ ورکرز سمیت 14 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی حکومت نے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر بین گورین ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک روک دی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل میں حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 7 اسرائیلیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ دو ایرانی ایجنٹس نے اسرائیلی باشندوں کو خفیہ معلومات جمع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ انہیں شمالی قصبے حدیدہ کے بجلی گھر، فوجی اڈوں، فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم اور بندرگاہوں سے متعلق معلومات جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ گرفتار افراد نے نیواتم اور رمات ڈیوڈ بیس پر نظر رکھی۔ یہ فوجی اڈے ہیں جو حزب اللہ اور ایران کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ملزمان کو لاکھوں ڈالر دیے گئے۔ اس سلسلے میں کرپٹو کرنسی بھی استعمال ہوئی۔

Rockets Fired

SOUTH LEBANON

CENTRAL ISRAEL

DRONE LAUNCHED

14 KILLED IN LEBANON