Aaj News

منگل, نومبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

بگ باس کے کنٹیسٹنٹ کو ’کراچی سے‘ دھمکی آمیز کال موصول

بھارت کے معروف ریئلٹی شو کے کنٹیسٹنٹ گنا رتنا سداورتے کا پُرلطف 'انکشاف'
شائع 21 اکتوبر 2024 09:31pm

جنوبی ایشیا سمیت کئی خطوں میں غیر معمولی مقبولیت کے حامل بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کے ایک کنٹیسٹنٹ نے دعوٰی کیا ہے کہ اسے کراچی سے دھمکیاں ملی ہیں۔

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی میزبانی میں بگ باس ایک بار پھر میدان میں ہے اور گھر گھر دیکھا جارہا ہے۔ اس شو میں شوبز کے ستاروں کے ساتھ ایک وکیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

بگ باس کے اٹھارہویں سیزن کی خاص بات یہ ہے کہ ایک وکیل بھی حصہ لے رہے ہیں اور ان کا تعلق ڈاکوؤں کے خاندان سے ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ اس پر اسے فخر بھی ہے۔

گنا رتنا سداورتے کو راتوں رات مقبولیت حاصل ہوئی تاہم انہیں اچانک شو چھوڑ کر بھی جانا پڑا ہے۔ زور دار قہقہہ اُن کی پہچان ہے۔ وہ اپنی پُرلطف باتوں سے سب کا دل جیتنے میں کامیاب رہے ہیں۔ گنا رتنا سداورتے کا تعلق بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر سے ہے اور وہ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔ وہ قانون میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔

گنا رتنا سداورے کے خلاف ایک کیس دو سال قبل بنا تھا جس نے ان کا وکیل کا لائسنس کینسل کروادیا۔ تنازعات سے بھرے اس شو میں گنا رتنا سداورتے نے ایک ایسا دعویٰ کیا جس کا تعلق کراچی سے ہے۔ اس کا کہنا تھا ہمیں تو ایسی کالز اور میسجز آتے ہی رہتے ہیں۔ شو میں آنے سے قبل ہمیں کراچی سے بھی دھمکی ملی تھی۔

GUNARATNA SADAVARTE

BIG BOSS 18

THREAT FROM KARACHI