Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی: خبر پھیلانے والا سوشل میڈیا پیج اسی روز بنایا گیا، تحیقیقاتی کمیٹی

والدین کی آڑ میں شرپسند افراد کالج میں داخل ہوئے، ذرائع
شائع 21 اکتوبر 2024 07:03pm

لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی غیرمصدقہ خبر پھیلانے کے معاملے پر بنی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق طالبہ سے زیادتی کی خبر پھیلانے والا سوشل میڈیا پیج اسی روز تخلیق کیا گیا، اسی کالج کی طالبہ نے زخمی لڑکی سے متعلق معلومات کو زیادتی کا رنگ دینے کی شرارت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پیج سے متعلق تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہے، تفتیشی ٹیم نے مجموعی طور پر 950 سے زائد سوشل میڈیا پیجز کی نشاندہی کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی کالج کے طلباء کو دیگر کالجز کی تنظیموں نے احتجاج کے لیے اکسایا، احتجاج کے دوران نجی کالج کے کیمپس نمبر 10 میں والدین کی آڑ میں شرپسند افراد داخل ہوئے، گرلز کالج میں توڑپھوڑ کرنے والے افراد نے چہروں پر ماسک لگارکھے تھے۔

lahore

Lahore College

PGC College

College Girl rape