Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

متعدد شہروں میں متاثرہ انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہوسکی

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی مکمل بحالی کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ دی تھی۔
شائع 21 اکتوبر 2024 05:32pm

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی دی ہوئی تاریخ بھی گزر گئی مگر ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور بحال نہیں ہوسکی ہے۔

کئی شہروں میں اب بھی صارفین کو ڈاؤن لوڈنگ، اپ لوڈنگ، ڈاکومنٹس اور وائس نوٹس بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آن لائن کاروبار کرنے والے افراد بھی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔

ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا پر انٹرنیٹ سروس اب تک مکمل بحالی کی منزل سے دور ہے۔

موبائل ڈیٹا سروس میں خلل سے سوشل میڈیا صارفین کو بھی مشکلات درپیش ہیں۔ ملک بھر میں تقریباً دو ماہ سے انٹرنیٹ سروس گاہے گاہے متاثر ہوتی رہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ سروس سے متعلق تمام پیچیدگیاں اور خرابیاں 20 اکتوبر تک دور کرلی جائیں گی۔

اس ڈیڈ لائن کے گزر جانے پر بھی انٹرنیٹ سروس پوری طرح بحال نہیں کی جاسکی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے کی طرف سے اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

PTA

ROADBLOCKS

INTERNET SERVICES

USERS FACE DIFFICULTIES

ONLINE BUSINESS IN JEOPARDY