Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیل کی حملے کی دھمکی، حزب اللہ کے عبوری سربراہ تہران منتقل

ایران کے حکم پر نعیم قاسم تہران منتقل ہوئے
شائع 21 اکتوبر 2024 03:28pm
تصویر بشکریہ این بی سی نیوز
تصویر بشکریہ این بی سی نیوز

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم ممکنہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظر لبنان سے ایران منتقل ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے عبوری سربراہ نعیم قاسم بروز 5 اکتوبر کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے زیر استعمال طیارے میں بیروت سے تہران کے لیے روانہ ہوئے۔ ایرانی وزیر خارجہ اُن دنوں لبنان اور شام کے سرکاری دورے پر آئے تھے۔ تاہم حزب اللہ اور ایران کی جانب سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نعیم قاسم نے 27 ستمبر کو اسرائیل کے ہاتھوں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے قتل کے بعد سے 3 تقاریر کی جن میں سے دو تقریریں ایران سے کیں۔

یحیٰ سنوار نے جیل میں عبرانی سیکھی، اسرائیل کو دھوکہ دیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی اعلیٰ قیادت کی جانب سے حزب اللہ کے عبوری سربراہ کو اسرائیلی حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نعیم قاسم کو بیروت سے تہران منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ حماس کے ساتھ جنگ ​​کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کے کئی بڑے رہنماؤں کو قتل کر چکا ہے۔

Tehran

Iran

ISRAELI ATTACK

Hezbollah leader

relocated