Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے عمران کیخلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی

درخواست میں عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی
شائع 21 اکتوبر 2024 02:51pm

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے خلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

عمران خان کے خلاف غداری کی کارروائی کے لئے دائر درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کے انتقال کے باعث ان کے بیٹے نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان ن لیگی حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے دے کر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)