Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیکب آباد: گیس چوری کے کیس میں ملزم کو پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا

جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شرف الدین شاھ کی عدالت نے گیس چوری کے کیس کا فیصلہ سنایا
شائع 21 اکتوبر 2024 02:01pm

جیکب آباد گیس چوری کے کیس میں ملزم کو پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ 

جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شرف الدین شاھ کی عدالت نے گیس چوری کے کیس کا فیصلہ سنایا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم عبدالستار سرکی کو 5 سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزم کو  سوئی گیس کمپنی کا نقصان کرنے پر بل کی مد میں 11 لاکھ 64 ہزار روپے کمپنی کو ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ تھانہ اے سیکشن پولیس نے  ایک سال قبل گیس چوری کا مقدم درج کیا تھا۔

پاکستان

Sui Gas