Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماں، بہن، بھانجی اور بھابھی کے قاتل کے لرزہ خیز انکشافات

ملزم نےابتدائی تفتیش کے دوران سب کچھ اگل دیا
اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2024 02:20pm

کراچی کے علاقے لیاری میں ماں ، بہن ، بھانجی اوربھابھی کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم نےابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات کر دیے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کےمطابق ملزم بلال نے پسند کی شادی کیلئےاپنی ماں، بہن، بھانجی اوربھابھی کوقتل کیا۔

سہراب گوٹھ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

ایس ایس پی سٹی کےمطابق لڑکی کےگھروالوں نےبلال سےالگ گھرلینےکا مطالبہ کیاتھا جسے پوراکرنےکیلئے بلال نےگھروالوں سے کہا توانھوں نے انکارکردیا۔

ایس ایس پی سٹی نے بتایا ملزم اپنی گھرکی خواتین کی آزاد خیالی اورٹک ٹاک پرویڈیوزبنانےکےبھی سخت خلاف تھا جبکہ اس کی اپنی پہلی اہلیہ سے طلاق ہوچکی ہے جس سے ایک بیٹی بھی ہے۔

پولیس نے ملزم کی نشاندھی پر آلہ قتل ، خون آلود کپڑے نیٹی جیٹی پل کے نیچے سمندر سے برآمد کرلئے ہیں، پولیس پُرامید ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم کو قرا واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

واقعہ کی اس پہلو سے بھی تفتیش کی جارہی ہے کہ قتل کی لرزہ خیزواردات میں فرد واحد ملوث ہے یا کوئی اوربھی اس واردات میں شامل ہے۔

پاکستان