Aaj News

ہفتہ, نومبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی ذاتی معالج سے معائنے کیلیے درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی۔
شائع 21 اکتوبر 2024 01:34pm

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی۔متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی استدعا بھی شامل ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ای این ٹی ڈاکٹر کو فوری معائنے کی اجازت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی۔

ڈاکٹر عاصم کو پندرہ اکتوبر دو ہزار چوبیس کو جیل میں درخواست گزار تک رسائی نہیں دی گئی۔ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو بانی چیئرمین کے معائنہ کی اجازت دی جائے۔

ذاتی معالجین کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کی اجازت دی جائے۔متفرق درخواست میں عبوری ریلیف کی استدعا بھی شامل ہے۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)