Aaj News

پیر, اکتوبر 21, 2024  
17 Rabi Al-Akhar 1446  

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

سونے کی عالمی قیمت 5ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
شائع 21 اکتوبر 2024 12:55pm

سونے کی مقامی اورعالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، پہلی بار سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ بیاسی ہزار تین سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

10گرام سونا 429 روپے اور تولہ 500 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 42 ہزار27 روپے ہوگئی۔

سونا فی تولہ 2 لاکھ82 ہزار 300روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ سونے کی عالمی قیمت 5ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024

PURE GOLD