Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی جیل سے قیدی فرارہونے کا معاملہ ،غفلت برتنے پرسات پولیس اہلکار گرفتار

قیدی کو2سال قبل سپرہائی وے پولیس نےگرفتارکیا تھا
شائع 21 اکتوبر 2024 11:08am

کراچی کی ملیرجیل سے قیدی فرار ہونے پر سات پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ڈپٹی سپریڈنٹ ڈسٹرک ملیرجیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

بھلوال میں کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کراچی کی ملیرجیل میں قید ملزم محمد جاوید فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ قیدی کواغوا اور زیادتی کے کیس میں2سال قبل سپرہائی وے پولیس نےگرفتارکیاتھا۔

پولیس کے مطابق قیدی نے واش روم کی کھڑکی کاٹی اور رسی کی مدد سے جیل کی دیوار پھلانگ کر فرارہوگیا۔

جیل حکام نے ملزم اور ڈیوٹی پر موجود 8 اہکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پاکستان