Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع

اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے
شائع 21 اکتوبر 2024 10:44am

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے۔ اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی۔

پنجاب حکومت نے 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔ اکتوبر 18 کو جیل ملاقاتوں پرپابندی میں 2 روز کی توسیع کی گئی تھی۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)