Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھلوال میں کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی

دلہا سمیت 3 افراد کو گرفتارکر لیا گیا
شائع 21 اکتوبر 2024 10:09am

پنجاب کے شہر بھلوال کے علاقے کوٹ مومن میں کم عمر لڑکی کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دلہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کے الیکٹرک نے شہریوں کو سستی بجلی دینے کیلیے اہم قدم اٹھا لیا

اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر تقریباً 13 سال جبکہ لڑکے کی عمر 24 سال ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزمان پر میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں چائلڈ میرج ایکٹ موجود تو ہے لیکن اس پرعملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کے باعث ملک میں آئے روز کمسن بچیوں کی زبردستی کی شادی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

پاکستان