Aaj News

پیر, اکتوبر 21, 2024  
17 Rabi Al-Akhar 1446  

ایوان صدر میں صبح 6 بجے ہونے والی آئینی ترمیمی بل پر دستخط کی تقریب ملتوی

آئینی ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تقریب آج دن میں کسی بھی وقت ہوگی، ایوان صدر سیکریٹریٹ
شائع 21 اکتوبر 2024 08:39am
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

صدر آصف علی زرداری آج چھبیسویں آئینی ترمیم کے مسودہ قانون پر دستخط کریں گے، ایوان صدر میں صبح چھ بجے ہونے والی تقریب ملتوی کردی گئی۔

ایوان صدر سیکریٹریٹ کے مطابق نئے وقت کا اعلاج بعد میں کیا جائے گا، آئینی ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تقریب آج دن میں کسی بھی وقت ہوگی۔

صدر کے دستخط کے بعد چھبیسویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ بن جائے گی۔ ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے دستخط کے بعد چھبیسویں آئینی ترمیم کی توثیق کے لیے ایڈوائس صدر کو بھیجوا دی ہے جو کہ ایوان صدر کو موصول ہوگئی ہے۔

پاکستان

26th Constitutional Amendment