Aaj News

پیر, اکتوبر 21, 2024  
17 Rabi Al-Akhar 1446  

اختر مینگل کی آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے والے اپنے دونوں سینیٹرز کو مستعفی ہونے کی ہدایت

دونوں سینیٹرز فوری طور پر استعفا دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی، اختر مینگل
شائع 21 اکتوبر 2024 12:03am

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے 26ویں آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے والے اپنے دونوں سینیٹرز کو سینیٹ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

سینیٹر نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو نے پارٹی پالیسی اور اختر مینگل کی ہدایت کے برخلاف اتوار کو سینیٹ سے منظور ہوئی آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دئے تھے۔

خیال رہے کہ سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا تھا کہ ان پر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کا پریشر ہے۔ اختر مینگل نے بھی کہا تھا کہ میری پارٹی کے سینیٹر قاسم رونجھو اسلام آباد میں ڈائیلاسز کرانے گئے تھے جہاں سے انہیں بیٹے سمیت اغوا کرلیا گیا۔ لیکن آج قاسم رونجھو نے اس کی تردید کی۔

سینیٹ سے آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد اختر مینگل نے دونوں سینیٹر کو ہدایت کی کہ نسیمہ احسان اور سینیٹر قاسم رونجھو فوری طور پر سینیٹ سے استعفیٰ دیں، اگر یہ کل تک نہ کیا گیا تو آپ دونوں کو پارٹی سے برطرف کردیا جائے گا۔

sardar akhtar mengal

26th Constitutional Amendment

Senator Naseema Ehsan

Qasim Roonjho