Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوہلی اور انوشکا کے پینے کا خاص پانی، جس کی قیمت آپ کے ہوش اُڑا دے گی

جنیوا کی جھیل کا پانی فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے جو ایک لیٹر پونے دو ہزار روپے تک کا ہے۔
شائع 20 اکتوبر 2024 10:41pm

یہ دور برانڈنگ کا ہے۔ برانڈنگ کا براہِ تعلق دولت سے ہے۔ دنیا بھر میں ہر شعبے کی چند اشیا غیر معمولی شہرت کی حامل ہیں۔ یہ برانڈز ہیں اور اب انسان برانڈز کے استعمال کی بنیاد پر پہچانے جاتے ہیں۔

صاحبِ ثروت طبقہ ہر معاملے میں بہترین کی بات کرتا ہے اور ایسا سوچنے کا اُسے حق ہے۔ ہم ایک زمانے سے سُنتے آئے ہیں فلاں صاحب کے لیے تو پینے کا پانی بھی باہر سے آتا ہے اور کپڑے بھی کسی اور ملک سے دُھل کر آتے ہیں۔

بھارت کے مایہ ناز کرکٹر وِراٹ کوہلی اور اُن کی اہلیہ اداکارہ انوشکا کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ فرانس سے درآمد شدہ انتہائی معیاری پانی پیتے ہیں۔ یہ پانی فرانس کے مشہورِ زمانہ چشموں کا ہے۔

انوشکا نے ویرات کیلئے ورلڈ کپ فائنل میں کتنے کا جوڑا پہنا؟ قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

وراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ وہ اب بھی کھیل رہے ہیں۔ انوشکا شرما دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد دوبارہ فلمی کریئر پر متوجہ ہیں اور آج کل فلم ”چکدے ایکسپریس“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم دسمبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

وِراٹ کوہلی اور انوشکا کو اپنی صحت کا بہت خیال رہتا ہے۔ کوہلی کے لیے فٹنس ہی سب کچھ ہے اور انوشکا بھی فلموں میں اِن رہنے کے لیے اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔

وراٹ کوہلی اور انوشکا کے لیے پانی بھی بہترین پیتے ہیں۔ ان کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا کے نزدیک واقع ویان لیز بینز نامی جھیل سے پھوٹنے والے چشموں کا پانی درآمد کیا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پانی ہر طرح کے کیمکلز سے پاک ہوتا ہے۔

انوشکا شرما نے کس بات پر سخت ردعمل کا اظہار کیا؟

ایوین نیچرل اسپرنگ کا پانی بوتل میں ہر جگہ دستیاب ہے۔ یہ خاص طور پر فرانس سے درآمد کیا جاتا ہے۔ ویان لیز بینز جھیل فرانس اور سوئٹزر لینڈ کی مشترکہ ملکیت میں ہے۔ یہ ایک لیٹر پانی تقریباً دو ہزار پاکستانی روپے کا ہے یعنی ایک گلاس تقریباً 500 روپے کا۔ ایمیزون انڈیا پر اس پانی کی ایک لیٹر والی ایک درجن بوتلیں 4200 روپے یعنی پاکستانی تقریباً 14 ہزار روپے کی ہیں۔

virat kohli

Anushka Sharma

France

Geneva

Water

AVIAN NATURAL SPRINGS