Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت کے شہر بہرائچ میں مسلم کش فساد کی سازش، کشیدگی برقرار

13 اکتوبر کو درگا پوجا کے موقع پر ایک ہندو مارا گیا تھا، مسلمانوں کی دکانیں لُوٹنے اور جلانے کا سلسلہ جاری
شائع 20 اکتوبر 2024 06:36pm

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بہرائچ میں مسلم کش فساد کی سازش کی جارہی ہے۔ 13 اکتوبر کو درگا پوجا کے موقع پر ایک ہندو نوجوان کے مارے جانے کو بہانہ بناکر مسلمانوں سے انتقام لیا جارہا ہے۔

بہرائچ کے کئی علاقوں میں مسلمانوں کی دکانیں لُوٹنے اور جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جن علاقوں میں مسلمان کم تعداد میں آباد وہاں ان میں شدید خوف پایا جات اہے۔

پولیس اور مقامی انتظامیہ نے اب تک کشیدگی دور کرنے پر خاص توجہ نہیں دی ہے اور مسلمانوں ہی کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ روز موٹر سائیکلوں کا ایک شو روم جلادیا گیا۔ شو روم کے مالک انوپ شکلا کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ روپے (پاکستانی ایک کروڑ 65 لاکھ روپے) کی موٹر سائیکلیں جل گئیں۔ جب شو روم جلایا گیا تب انوپ شکلا دل کے چیک اپ کے لیے ہریانہ کے شہر گرو گرام گیا ہوا تھا۔

Uttar Pradesh

BEHRAICH

TENSION PERSISTS

COMMUNAL HATRED