Aaj News

پیر, اکتوبر 21, 2024  
17 Rabi Al-Akhar 1446  

حکومت کے 3 متبادل مسودے تیار ہیں، ہم نے ووٹ نہیں دیا تو من مانا مسودہ منظور کرا لے گی، کامران مرتضیٰ

ہم نے ووٹ نہ کیا تو پھر آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 91 میں بھی ترمیم ہوجائے گی، کامران مرتضیٰ
شائع 20 اکتوبر 2024 04:36pm

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ 26ویں آئینی ترامیم سے متعلق حکومت کے پاس تین متبادل مسودے تیار ہیں اگر ہم نے ووٹ نہیں دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کروالے گی کیونکہ ان کے مطلوبہ نمبرز بھی پورے ہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اگر جمعیت علمائے اسلام نے 26ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ نہیں دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کروالے گی۔

آئینی ترمیم کا دن مبارک ہو، مولانا کا شکر گزار ہوں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس تین متبادل مسودے تیار ہیں اگر ہم نے ووٹ نہ کیا تو پھر آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 91 میں بھی ترمیم ہوجائے گی، مولانا فضل الرحمان کو صورتحال سے آگاہ کروں گا۔

آئینی ترمیم، پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے پہنچ رہا ہے۔

JUIF

Senator Kamran Murtaza

26th Constitutional Amendment