Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی میں معمولی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل، ڈنڈے اور اینٹیں لگنے سے 8 افراد زخمی

جھگڑا اوباڑو شہر کے مین روڈ پر رند اور کوری برادری کے درمیان معمولی سی بات پرتلخ کلامی پر ہوا۔
شائع 20 اکتوبر 2024 01:21pm

گھوٹکی میں اوباڑو شہرمیں دو فریقین میں معمولی تلخ کلامی سے شروع ہونے والے جھگڑے میں ڈنڈے اور اینٹوں کے استعمال سے مجموعی طور پر8 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دو کی حالت نازک ہے جبکہ جھگڑا اوباڑو شہر کے مین روڈ پر رند اور کوری برادری کے درمیان معمولی سی بات پرتلخ کلامی پر ہوا۔

پولیس کے مطابق فریقین نے بیچ شہر میں ایک دوسرے پر ڈنڈے اور اینٹوں کا آزدانہ استعمال کیا ، جھگڑے میں 8 افراد زخمی ہو گئے جن کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کیا گیا جس میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث رحیم یار خان اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پاکستان