Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس، بلاول کی اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے کی ہدایت

بلاول نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بھی ارکان کو بریف کیا
شائع 20 اکتوبر 2024 04:27pm

آئینی ترامیم سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں بلول بھٹو نے اپنے اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم پر ہونے والے رابطوں پر بریف بھی دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بھی ارکان کو بریف کیا۔

پاکستان

26th Constitutional Amendment