Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

36 سال بعد بھارتی سرزمین پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کو شکست

تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔
شائع 20 اکتوبر 2024 12:34pm
تصویر: ای ایس پی این کرک انفو
تصویر: ای ایس پی این کرک انفو

پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ڈھیر ہوگئی۔

بنگلورو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کھیل کے آخری روز کیوی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر پورا کیا۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے دی

میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور چھیالیس رنز پر ڈھیر ہوئی تھی۔

تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

india vs newzealand

first test won

36 years