Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی خطرناک

شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے
شائع 20 اکتوبر 2024 11:40am

صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھٹی کے باوجود بھی فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی، باغوں کے شہر لاہور کا آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کا معیار خراب ہونے لگا ۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کا اے کیو آئی 409 ریکارڈ کیا گیا ہے151 سے 200 انڈیکس مضر جبکہ 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 اے کیو آئی سے اوپر فضائی آلودگی خطرناک قرار دی گئی ہے۔

شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451 جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی حوالے سے شہریوں نے حکومت سے شکوہ کر دیا لاہور میں اسموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو نہ کافی قرار دے دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان

lahore