Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکا میں ٹرمپ کی حمایت کیلئے ووٹرز کو خطیر رقم کا لالچ

ایلون مسک نے ٹرمپ کی حمایت میں پٹیشن پر دستخط کرنے والوں کو روزانہ 10 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا
شائع 20 اکتوبر 2024 11:30am

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکا میں صدارتی انتخاب کیلئے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا اور اعلان کیا کہ انتخابات 5 نومبر ہوں گے تب تک ہر روز 10 لاکھ ڈالر ایسے شخص کو دوں گا جو جو امریکی آئین کی حمایت میں میری پٹیشن پر دستخط کرے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے پنسلوانیا کی ایک ریلی میں ایلون مسک نے شرکت کرنے والے جان ڈریہر کو پہلا دس لاکھ ڈالر کا چیک دیا جسے مبینہ طور پر انعام کے بارے میں علم نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی پٹیشن دراصل ایک ’سیاسی ایکشن کمیٹی‘ کے حق میں ہے جو ٹرمپ کی 2024 کی صدارتی مہم کی حمایت کے لیے ہے۔

ایلون مسک نے اس گروپ کو کم از کم 7 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا ہے، جس سے وہ ٹرمپ کی دوبارہ صدارت حاصل کرنے کی کوشش میں ایک اہم شخصیت بن گئے ہیں۔

اس تقریب میں ایلون مسک نے آنے والے انتخابات کو امریکی تاریخ کے ایک اہم لمحے کے طور پر اجاگر کیا ، اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ جلد ووٹ دیں اور ٹرمپ کی حمایت میں ریلی کریں۔

Donald Trump

Elon Musk

US Presidential Elections 2024