Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی کا اجلاس، آئینی ترمیمی بل آج کے ایجنڈے میں شامل نہیں

آئینی ترمیم آج سپلیمنٹری ایجنڈا کے ذریعہ لائی جائے گی، ذرائع
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2024 04:13pm

مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ روز مانگی گئی ایک دن کی مہلت کے بعد آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترامیم پیش کئے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا 9 نکاتی معمول کا ایجنڈا جاری ہوگیا، جس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6 بجے منعقد ہوگا۔ تاہم، ایجنڈے میں چھبیسویں آئینی ترمیم جاری کردہ ایجنڈا میں شامل نہیں ہے۔ لیکن سینیٹ سیکرٹریٹ نے آئینی ترمیم کیلئے سپیلمنٹری ایجنڈا تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم آج سپلیمنٹری ایجنڈا کے ذریعہ لائی جائے گی، اجلاس کے آغاز پر معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دی لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی ترمیمی بل پیش کیا جائے گا، جنرل سیلز ٹیکس کے بڑے پیمانے پر اکٹھا کرنے میں بے قاعدگیوں پر توجہ دلاو نوٹس شامل ہے۔

ایجنڈے میں وقفہ سوالات بھی موجود ہے۔ صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ کی تحریک، ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشنری مراعات کی عدم ادائیگی پر توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

پاکستان

26th Constitutional Amendment