کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و خشک رہنے کا امکان
سندھ کے مختلف علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں بند رہیں گی۔
اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع مکمل صاف ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
پاکستان
karachi
weather forecast
مقبول ترین
Comments are closed on this story.