Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

’راست‘ کے ذریعے عرب ممالک سے رقوم کی ترسیل ممکن ہوگئی

لین دین روپے میں ہوگا، چین کے تاجروں کو بھی براہِ راست ادائیگی کا نظام لایا جارہا ہے۔
شائع 19 اکتوبر 2024 07:00pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’راست‘ کے ذریعے عرب ممالک اور پاکستان کے درمیان انفرادی سطح پر رقوم کا تبادلہ ممکن بنادیا ہے۔

پاکستان کے مالیاتی شعبے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے نے جمعہ کو بتایا کہ پاکستان کا فوری ادائیگی کا نظام ’راست‘ عرب مانیٹری فنڈ کے بیونا پلیٹ فارم سے منسلک ہوگیا ہے۔

اس انتظام کے تحت عرب ممالک اور پاکستان کے درمیان روپے کی بنیاد پر ادائیگی ممکن ہوگئی ہے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں تیزی سے فروغ پائیں گی۔

اسٹیٹ بینک ایک ایسے نظام پر بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت پاکستان میں ای والیٹ استعمال کرنے والے آن لائن بینکنگ چینلز کے ذریعے چین میں بھی براہِ راست ادائیگی کرسکیں گے۔

یہ سہولت پاکستان اور چین کے مالیاتی اداروں کے درمیان پارٹنرشپ کی بدولت ممکن ہوسکے گی۔ اس نظام کے ذریعے چین میں آن لائن شاپنگ کرنا اور فضائی ٹکٹ خریدنا آسان ہوجائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے اہلِ وطن کے لیے بینکاری کی سہولتوں میں توسیع کے لیے تیسری نیشنل فائنانشل انکلوژن اسٹریٹجی بھی بیان کی ہے۔ اس اسٹریٹجی کا بنیادی مقصد 2028 تک 18 سال سے زائد عمر کے 75 فیصد پاکستانیوں کو بینکاری کے دائرے میں لانا ہے۔ اس وقت یہ معاملہ 60 فیصد تک ہے۔

State Bank Of pakistan

DIRECT PAYMENTS

ONLINE TRANSFER

RAAST SYSTEM

E WALLET USERS