Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک نے شہریوں کو سستی بجلی دینے کیلیے اہم قدم اٹھا لیا

الحمدللہ یہ کے الیکٹرک اور کراچی کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ ہے، مونس علوی
شائع 19 اکتوبر 2024 03:52pm

کراچی کی عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن بنانے کےلیے کے الیکٹرک کی جانب سے اہم اقدام اٹھا لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے کئی دہائیوں کی کوششوں کے بعد کراچی کا پہلا 500 کے وی گرڈ اسٹیشن قائم کرلیا ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔

کے الیکٹرک کو ’کینپ‘ کے ایٹمی پلانٹ سے سستی ترین بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے ہو گئی۔

کےالیکٹرک نے 500 کے وی کا KKI (کے کے آئئی) گرڈ 22 ماہ کی قلیل ترین مدت میں مکمل کر لیا ہے۔ نجی شعبے میں جانے کے کافی عرصے بعد کے کے آئی گرڈ 500کےوی کا کراچی میں اپنی نوعیت کا پہلا گرڈ ہے۔

کے کے آئی گرڈ کے ذریعے نیشنل گرڈ اور کے-الیکٹرک کے نیٹ ورک میں بجلی کی ترسیل کا کنکشن ہو گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے اس حوالے سے مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول حکومت پاکستان، حکومت سندھ، نیپرا اور دیگر کے درمیان تعاون کو سراہا۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، کے الیکٹرک اور کراچی کے لیے ایک اور تاریخی لمحہ ہے، کے-الیکٹرک کے 500 کلو واٹ گرڈ اسٹیشن نے نیشنل گرڈ سے کراچی کو سستی بجلی کی ترسیل ممکن ہو گئی یہ رابطہ صنعتوں اور ملک کے جنوبی علاقوں کیلئے انرجی سیکیورٹی کو مزید تقویت پہنچائے گا۔

electricity

K Electric

KKI Grid