Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کون سی ایسی مصیبت آن پڑی کہ راتوں رات ترمیم کرنی پڑ رہی ہے، اختر مینگل

ایسی کون سی ترمیم ہے جسے پبلک کرنےسےحکومت کو شرم آرہی ہے، بی این پی رہنما
شائع 19 اکتوبر 2024 03:23pm

اسلام آباد: رہنما بی این پی اختر مینگل نے کہا ہے کہ خفیہ طریقے سے آئینی ترمیم کی جا رہی ہے، بتایا جائے ان ترامیم کا خالق کون ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ایک ماہ سے ہنگامی صورتحال ہے، آئین کی ترمیم پبلک ہوتی ہے، ہر شہری کو جاننے کاحق ہے، طاقت کے زور پر آئینی ترمیم کے لیے ووٹ ڈالنا جمہوریت ہے؟

اختر مینگل نے کہا کہ ایسی کون سی ترمیم ہے جسے پبلک کرنےسےحکومت کو شرم آرہی ہے، 1973 کے آئین کو 51 سال ہو چکے ہیں، کون سی ایسی مصیبت آن پڑی کہ راتوں رات ترمیم کرنی پڑ رہی۔

انہوں نے کہا کہ آئینی دستاویزات کو خفیہ بنا کر چھپایا جا رہا ہے، طاقت کے زور پر آئینی ترمیم کے لیے ووٹ ڈالنا کیا جمہوریت ہے؟ دنیا میں ایسی جمہوریت کی نظیر آپ کو کہیں نہیں ملے گی۔

پاکستان

FBR

26th Constitutional Amendment