Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں اسموگ کی روک تھام کیلئے 35 کروڑ روپے میں مصنوعی بارش کا فیصلہ

محکمہ موسمیات اور ماحولیات اس سلسلے میں کردارادا کررہے ہیں
اپ ڈیٹ 19 اکتوبر 2024 03:27pm

اسموگ کی روک تھام کیلئے راکٹ فائر کے ذریعے کلاوڈ سیڈنگ کرنے کی تیاریاں کلاوڈ سیڈنگ کیلئے سیسنا جہاز کے ذریعے راکٹ فائر کئے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سموگ انڈکس بڑھنے سے بچوں کو اسکولوں میں چھٹیاں دینے کی بھی تجویززیر غور ہے شہر لاہور میں مصنوعی بارش پر 35کروڑ روپے تخمینہ آئے گا۔

ذرائعکے مطابق بارش کے لئے ہوامیں 40 فیصد سے زائد نمی اور بادلوں کا ہونا ضروری ہے ، 5 ہزار مربع فٹ بلندی پر بادلوں کے اوپر جہاز کے ذریعے سیڈ پھینکے جائیں گے ۔

مصنوعی بارش کے لئے محکمہ موسمیات اور محکمہ ماحولیات کا بڑا کردار ہے، دونوں محکموں کے احکامات پر کلاوڈ سیڈنگ راکٹ فائر کئے جائیں گے، کلاوڈ سیڈنگ کے لئے فنڈز کی منظوری وزارت خزانہ دے گی۔

کراچی کا آئندہ 4 روز تک موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

پاکستان